وزیر اعظم عمران خان نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کردیا.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طلباکی شکایت پرفیصلہ کیا کہ ماڈرن سسٹم لائیں،دوران تعلیم اسکالرشپس ختم ہونے سے طلبا کومشکلات کا سامنا تھا ،کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی،کئی مضامین کے لوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں اسکالرشپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کوبہتربنا سکتے ہیں ،اقتدارمیں آنے کے بعد اسکالر شپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا ،اسکالرشپس طلبا کو مشکلات کے حوالے سے شکایات رہتی تھیں، اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل سے طلبا کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے گا ،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس کا مقصد قوم کی تعمیر ہے ،رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس صحیح اور غلط کا فرق بتانے کے لیے ہیں رسول اللہ ﷺکے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھا نا چاہیے اسکالرشپ میں میرٹ کو مدنظررکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے
اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا بنیادی مقصد اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے۔مستحق اور ذہین طلباء کی تعلیم پر حکومت اسکالرشپس کے لیے 28 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے۔ اس وقت 26لاکھ طلبا بشمول 72 فیصد خواتین اسکالرشپ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان وسائل کے صحیح استعمال، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل مدد فراہم کرے گی۔یہ پورٹل وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا اور وزیر اعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت
کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی
کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل
کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے
دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض
لاک ڈاؤن کی اہمیت بتانے جانیوالی پولیس پر عوام کا حملہ،سات اہلکار زخمی