پاکستان اورچین کیخلاف مودی حکومت کچھ کرنے جارہی ہے: امریکی رپورٹ

0
28

نئی دہلی : واشنگٹن ::؛پاکستان اورچین کیخلاف مودی حکومت کیجانب سےکارروائی کا امکان، امریکی رپورٹ نے پاکستان اور چین کے لیے محتاط رہنے کا پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس بھارت کا چین اور پاکستان سے تنازع کافی حد تک تشویش ناک قرار دیا ہے۔

امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی نے ایوان نمائندگان کو بتایا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی جھوٹی سچی اشتعال انگیزی کا جواب فوجی طاقت سے دیا جائے۔

 

عسکری خطرات سے متعلق امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کی سالانہ رپورٹ کو آفس آف ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس نے جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جس نوعیت کی سرحدی کشیدگی پائی جاتی ہے وہ کسی بھی وقت دونوں میں جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان پر عسکری گروپوں کی حمایت کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اسی لیے کشمیر میں پُرتشدد بدامنی کا کوئی واقعہ یا پھر بھارت میں کوئی حملہ ممکنہ فلیش پوائنٹ بن کر اُبھر سکتا ہے۔

امریکی انٹیلیجنس نے خطرات سے متعلق اپنے اندازوں میں بھارت اور چین سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فریقین کے درمیان فوجی پوزیشن میں توسیع سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ بڑھ گيا ہے۔

انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت میں مسلح تصادم کی صورت میں امریکی افراد اور مفادات کو بھی براہ راست خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اسی لیے حکام امریکا سے مداخلت کا مطالبہ بھی کر سکتے ہیں۔

امریکی رپورٹ کے مطابق 2020ء میں دونوں ممالک کی فوجوں میں ہوئے تصادم کے تناظر میں نئی دہلی اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کشیدہ رہیں گے۔

2020ء میں مشرقی لداخ کی پینگانگ جھیل کے آس پاس چین اور بھارت کی افواج کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی اسی وجہ سے فریقین نے آہستہ آہستہ وہاں فوجیں اور بھاری ہتھیار تعینات کرنا شروع کر دیا جہاں اب ہزاروں فوجی آمنے سامنے ہیں۔

Leave a reply