جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور: یکہ توت میں 11 کلو وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا

مصنف:

پشاور: یکہ توت کے علاقے حافظ آباد میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا، جس سے ممکنہ بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوگیا۔پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقے حافظ آباد میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی پشاور شاہد عدنان اور ایس ایچ او یکہ توت ریاض آفریدی کی نگرانی میں پولیس اور بی ڈی ایس اسکواڈ کی ماہر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔بی ڈی ایس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث علاقے میں ممکنہ تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا۔


ابتدائی معلومات کے مطابق حافظ آباد میں واقع ایک بند مکان 5 سے 6 ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ مکان میں بم کی موجودگی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور بم کی موجودگی سے متعلق حقائق معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔