بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

مصنف:
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔
بی ایس ایف نے قصور کی بین الاقوامی سرحد کے قریب 3 پاکستانی شہریوں پر فائرنگ کی ، بھارتی فورس کی جانب سے بغیر وارننگ نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کیا گیا، بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،تینوں نہتے تھے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق جابحق ہونیوالوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو در انداز قرار دے دیا۔
تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی، بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقع بارڈر معائدہ اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں





