سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشددکرنے والے کو رہا کرنے کا حکم

ضلع کچہری لاہور ،سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کرنے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت،عدالت نے گرفتار ملزم سید مدثر الحسن کو ضمانت پر رہا کردیا
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور کرمنل مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے ،پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی ،تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے
مزنگ کے علاقے میں سکوٹی سوار لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم غلام مصطفیٰ کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، جب موٹرسائیکل سوار کو بروقت راستہ نہ دینے پر ملزم نے کچھ فاصلے پر جا کر لڑکی کو روک لیا اور اس پر تشدد شروع کر دیا۔تشدد کے دوران لڑکی سکوٹی سے گر گئی، تاہم ملزم نے زمین پر گری ہوئی لڑکی کو بھی مارنا پیٹنا جاری رکھا، جس کے نتیجے میں اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر زخم آئے۔موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے ملزم کو روکا، جس کے بعد وہ فرار ہو گیا
مزید پڑھیں





