افغان طالبان کی چینی سرحد پر دراندازی کی کوشش،چین کی سخت تنبیہ

مصنف:
افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش پرچین نے سخت تنبیہ کی ہے-
طالبان رجیم میں افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کے بڑھتے واقعات نے ہمسایہ ممالک کوچوکنا کردیا-
افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کےمطابقوخان راہداری سے دراندازی پر چینی سرحدی حکام نےطالبان کو فوری طور پرعلاقہ چھوڑنے کیلئے وارننگ جاری کردی،طالبان رجیم کے بعد چین نے افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئےخاردارباڑ اور نگرانی کیلئے کیمرے نصب کئے
چین نے دہشتگردوں کی دراندازی کے خدشے پرافغانستان کیساتھ واخان سرحدی راستہ تاحال بند کررکھا ہے، ہمسایہ ممالک افغانستان سے دہشتگرد ی کے بڑھتےخدشات کے باعث سرحدی سیکیورٹی سخت کرچکے ہیں-
مزید پڑھیں

ٹرانس جینڈر مرد اور اہلیہ پہلے بچے کی آمد کے منتظر
34 سیکنڈ پہلے


سحر کامران کا بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت
13 منٹ پہلے
