منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

احسن اقبال کا پارلیمنٹ میں کھلے عام سگریٹ نوشی پر اعتراض

Pakistan to Assume CAREC Presidency in 2027 | BaaghiTV

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پارلیمنٹ کی عمارت میں سگریٹ نوشی پر اعتراض اٹھادیا۔


قومی اسمبلی میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ کی عمارت میں کھلے عام سگریٹ نوشی کی جاتی ہے، سگریٹ نوشی کے باعث دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں، اس میں سگریٹ نہ پینے والوں کا کیا قصور ہے، قومی اسمبلی کی دونوں لابیوں میں سگریٹ نوشی کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے-


https://x.com/NAofPakistan/status/2112445784763589025?s=20


اجلاس میں نعیمہ کشور نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے خواتین کو نماز کی ادائیگی میں مشکلات ہوتی ہیں، نماز ادا کرتے وقت سانس لینا دشوار ہوتا ہے۔


ارکان کی شکایت پر اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کھلے مقامات پر بینچ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ عمارت کے اندر دھو اں نہ پھیلے اور دیگر اراکینِ اسمبلی اور ملازمین کو سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے اسپیکر سردار ایاز صادق نے اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ صرف ان مختص مقامات پر سگریٹ نوشی کریں۔


https://x.com/NAofPakistan/status/2112451729396846657?s=20


دوسری جانب اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمباکو نوشی قومی اسمبلی کی گیلریز میں نہیں بلکہ قومی اسمبلی کی لابیوں میں ہو رہی ہے۔