جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بائننس میں مبینہ ہیکنگ کی کوشش، کرپٹو مارکیٹ کریش کرگئی

Cryptocurrency?
مصنف:

دنیا کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے بڑے سائبر حملوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے بعد بائننس نے مختلف بلاک چین پارٹنرز اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کے تعاون سے فوری کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے منجمد کردیے ہیں۔کمپنی نے سکیورٹی چیکس مکمل ہونے تک عارضی طور پر کرپٹو کرنسی کی تمام ڈپازٹ اور رقم نکلوانے کی سہولیات بھی معطل کردی ہیں، جبکہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے تمام نقصانات خود پورے کرنے کا اعلان کیا ہے۔بائننس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سائبر حملے کی وجہ کمپنی کے ایک انجینئر کا لیپ ٹاپ ہیک ہونا تھا، جس کے ذریعے ہیکرز نے سسٹم تک رسائی حاصل کی اور غیر قانونی طور پر رقوم منتقل کرنے کی ٹرانزیکشنز کیں۔


بلاک چین انٹیلیجنس فرم ٹی آر ایم لیبز (TRM Labs) کے مطابق اس سائبر حملے میں شمالی کوریا کا مبینہ سرکاری ہیکنگ گروپ 'ٹریڈر ٹریٹر' (TraderTraitor) ملوث ہوسکتا ہے۔مبینہ ہیکنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد عالمی کرپٹو مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں بٹ کوائن کی قیمت گر کر 77 ہزار 646 ڈالر رہ گئی، جبکہ ایتھریم کی قیمت کم ہوکر 22 ہزار 238 ڈالر ہوگئی۔اسی طرح بائننس کوائن (BNB) کی قیمت میں بھی 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی قدر 964 ڈالر تک آگئی۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائی بٹ (Bybit) سے بھی تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔