آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات

مصنف:
کوئٹہ: انجمن تاجران ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں تجارت کے شعبے کو درپیش مختلف مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انجمن تاجران کے وفد نے تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں اور تاجروں کو درپیش مسائل سے آئی جی ایف سی کو آگاہ کیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے تاجروں کو مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے مسائل کے مؤثر اور بروقت حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انجمن تاجران کے وفد نے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرانے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں




