Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سوشل میڈیا پر توہین آمیز موادکیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

supreme court

سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم قیصر ایوب کی اپیل خارج کردی۔


مجرم قیصر ایوب نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے ملنے والی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم عدالتِ عظمیٰ نے جرم ثابت ہونے پر اس کی اپیل خارج کر دی۔


مقدمے میں قیصر ایوب سمیت 2 ملزمان پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزامات تھے، دوسرے ملزم آمون کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا گیا تھا،درخواست گزار محمد سعید نے دونوں ملزمان کے خلاف سال 2011 میں تلہ گنگ میں مقدمہ درج کرایا تھاجس میں قیصر ایوب پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزامات تھے۔