بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار

islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفوں پر تاحکم ثانی پابندی برقرار رکھی ہے۔


اسلام آباد میں شیشہ کیفے کے خلاف کیس کا بڑا فیصلہ جاری،عدالت نے کہا ہے کہ رولز ریگولیشن بننے تک وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے پر پابندی عائد رہے گی-


اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رولز ریگولیشن بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفوں پرپابندی عائد رہے گی، لاء افسران شیشہ کیفے سے متعلق رولز فوری مکمل کروائیں۔


عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ رولز بنائے بغیرقانون میں ممنوع شیشہ کیفے محض این اوسی کے اجرا سے درست نہیں ہوجاتے، جن شیشہ کیفیز کے پاس این او سی ہے ان پر بھی پابندی ہوگی۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق شیشہ کیفیز کو پہلے سےجاری این او سی واپس تصور ہوں گے، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی عدالتی حکم پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔