بلاول بھٹو کا ملک کی جیو پولیٹیکل، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ کامطالبہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں پاکستان کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کیا ہے-
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جیو پولیٹیکل تناظر میں پاکستان کو آنے والے دنوں میں سیکیورٹی اور معیشت کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت ایوان میں آ کر جواب دے کہ اس کی کیا تیاری ہے اور اس ہاؤس کو اس حوالے بریف کرے۔
انہوں نے پاکستان کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں ملک کو جن سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت ایوان میں آ کر ان پر اپنی تیاری واضح کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ، وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ ایوان میں پیش ہوں اور ارکانِ پارلیمنٹ کو خطے کی بدلتی صورتحال اور پاکستان پر اس کے اثرات سے آگاہ کریں کہ پاکستان کون کون سے مسائل کا سامنا کر رہا ہے-
بلاول بھٹو نے خصوصی طور پر آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz)، بحیرہ احمر (Red Sea) اور بلقان کے خطوں میں جاری کشیدگی کا حوالہ دیا، جو پاکستان کی بحری تجارت اور معیشت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کے لیے ان ابھرتے ہوئے خطرات کو سمجھنا اور یہ جاننا انتہائی ضروری ہے کہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کیا حکمت عملی رکھتی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کریں تاکہ سیکیورٹی اور معیشت جیسے اہم قومی معاملات پر مل کر چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں




