پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مظفر گڑھ:وراثتی زمین کے تنازع پربھائی نے 8 ماہ کی حاملہ بہن کو قتل کردیا

new born baby deadbody

مظفرگڑھ میں وراثتی زمین کے تنازع پر بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی حاملہ بہن کو قتل کردیا۔ 


 پولیس کے مطابق واقعے کا  مقدمہ مقتولہ کی ساس کی مدعیت میں تھانہ جتوئی میں درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق ساس نے بتایا کہ اس کی بہو ایک بچے کی ماں اور 8 ماہ کی حاملہ تھی، ملزم اپنی بہن کو ورا ثت میں ملنے والی 4 کنال سے زائد زمین اپنے نام کرانا چاہتا تھا۔


ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ اپنے بھائی کے لیے دکان سے کولڈ ڈرنک لے کر آئی جسے پینے کے بعد ملزم نے بہن سے زمین کی منتقلی کا مطالبہ کیا لیکن انکار پرملزم نے اسے گولی مار دی اور فرارہوگیا۔


مقدمے کے مطابق مقتولہ ممتاز مائی کا شوہر محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے ملز م کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔