کراچی: چینی انجینیئرز پر حملے کے کیس میں ملزم کو 48 سال قید کی سزا

مصنف:
انسداد دہشتگردی عدالت نے گل بائی پل کے قریب چینی انجینیئرز کی گاڑی پر فائرنگ کے کیس میں ملزم داد بخش کو مجموعی طور پر 48 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم کو 7 لاکھ روپے جرمانہ اور زخمی غیر ملکی شہری کو ساڑھے 8 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت چینی انجینیئرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملے کا مقصد غیر ملکی شہریوں کے خلاف نفرت پھیلانا، ملک میں بدامنی پیدا کرنا اور تشدد کو ہوا دینا تھا۔واقعہ جولائی 2021 میں پیش آیا تھا، جس میں فائرنگ سے چینی انجینیئر زخمی ہوا تھا۔
مزید پڑھیں





