ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا،ترجمان دفتر خارجہ

MOFa
مصنف:

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران تنظیم کی سرگرمیوں، پروگراموں اور ذیلی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان 2026 سے 2027 تک اقتصادی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے۔ پاکستان کی سربراہی کا موضوع ’’علاقائی تعاون کی بحالی اور مضبوط و مستحکم ای سی او‘‘ رکھا گیا ہے۔پاکستان کی صدارت میں علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ علاقائی شراکت داری، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔


ترجمان کے مطابق پاکستان ای سی او کو علاقائی تعاون اور مکالمے کے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر فعال بنانے اور رکن ممالک کے درمیان معاشی اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گا۔پاکستان کو علاقائی رابطوں کا مرکز بنانے اور تجارتی و لاجسٹک سپلائی چینز میں اہم محور کے طور پر ترقی دینے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے علاقائی تجارت کے فروغ اور خطے کی معاشی صلاحیت سے بھرپور استفادے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او رکن ممالک کے عوام تک علاقائی تعاون کے ثمرات پہنچانا بھی پاکستان کی سربراہی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔