ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خودکش حملوں کو فخر اور بہادری کے طور پر پیش کرنا قابلِ تشویش ہے،انوارالحق کاکڑ

fe6aia78_anwarul-haq-kakar_625x300_14_August_23
مصنف:

سابق نگران وزیراعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان سیاسی کارکن علم اور مطالعے کا سفر جاری رکھیں اور اپنے لیے مواقع خود پیدا کریں، نوجوانوں کی منزل اور مقاصد بلند ہونے چاہئیں۔


کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بابر یوسفزئی کی کتاب ’’چراغِ راہ‘‘ نوجوانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے، جبکہ عقلِ سلیم انسان کو صحیح اور غلط میں فرق کرنا سکھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست شہریوں کی معیشت اور سلامتی کی ضامن ہوتی ہے، پاکستان کا مستقبل ریاست اور شہریوں کے مضبوط تعلق سے وابستہ ہے۔ بلوچ، پشتون، پنجابی اور سندھی شناخت سے بالاتر ہو کر شہری اور ریاست کے باہمی رشتے کو اہمیت دینی چاہیے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی مختلف ناموں سے تشدد کا بیانیہ پیش کر رہی ہیں، خودکش حملوں کو فخر اور بہادری کے طور پر پیش کرنا قابلِ تشویش ہے۔سابق نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے بھی حقوق ہیں، صرف ریاستی ذمہ داریوں کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ دین کے دعویداروں کو ریاست کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح والدین کا احترام ضروری ہے، اسی طرح ریاست کا احترام بھی لازم ہے۔ ریاست کے خلاف غصے میں نامناسب گفتگو کرنا افسوسناک ہے۔