ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

صحافی اطہر متین قتل کیس، ملزم اشرف بنگلزئی کی درخواست ضمانت مسترد

مصنف:

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت نے صحافی اطہر متین قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم اشرف بنگلزئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔


مدعی مقدمہ طارق متین کے مطابق صحافی اطہر متین 18 فروری 2022 کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو ڈاکوؤں سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔مدعی کے وکیل عابد زمان نے بتایا کہ ملزم اشرف بنگلزئی کو پاک ایران سرحد کے قریب بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق ملزم کو ضمانت ملنے کی صورت میں فرار ہونے کا خدشہ تھا۔