ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کے شواہد دریافت، 8 مقامات کی نشاندہی

مصنف:

بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے قیمتی معدنی ذخائر کی موجودگی کے شواہد مل گئے، ابتدائی تحقیقات کے دوران کم از کم 8 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔


این آر ایل کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں اعلان کیا کہ کمپنی نے ضلع چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے ذخائر کے شواہد دریافت کیے ہیں۔اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق کمپنی اب تک تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کر چکی ہے، جس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ ایک مقام پر 295 میٹر کی مسلسل ڈرلنگ کے دوران تانبے اور سونے کے ذخائر کی موجودگی سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 295 میٹر کے ڈرلنگ حصے میں تانبے کی مقدار 0.43 فیصد جبکہ سونے کی مقدار 0.13 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 132 میٹر کے حصے میں تانبے کی مقدار 0.83 فیصد پائی گئی۔


رپورٹ کے مطابق نجی کمپنی بلوچستان میں معدنی ذخائر کی مزید تلاش اور تحقیق کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔