ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کرنے پر غور

مصنف:
پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا جس سے قیمت 750 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہےجبکہ ایل پی جی کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے-
حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتیں روزانہ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کے سبب سلنڈر 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے جب کہ اس کا مقصد سردیوں میں گیس نرخ بڑھنے اور ذخیرہ اندو زی روکنا ہے۔
ادھر شمالی علاقوں میں ایل پی جی 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، درآمد کنندگان نے موجودہ فار مو لے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے اور ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار یا روزانہ قیمتیں مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزیدبرآں حکومت مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے موجودہ ماہانہ نظام کی جگہ روزانہ قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔





