بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

smart meter

حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں ڈسکوز کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے فنڈز کے انتظام سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہےاس منصوبے کے لیے حکومت عالمی بینک (ورلڈ بینک) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔