ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لیے

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 164کے تحت چاروں صوبوں کے این ایف سی حصے سے گرانٹ کی مد میں 35 ارب روپے کاٹ لیے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق، وفاقی حکومت نے رواں مالی سال (2026-27) کے ابتدائی دو ماہ کے دوران آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 164 کے تحت چاروں صوبوں کے این ایف سی (NFC) ایوارڈ کے حصے سے 34 ارب 839 کروڑ روپے (تقریباً 35 ارب روپے) بطور گرانٹ کاٹ لیے ہیں-
بجٹ 27-2026 پیش کیے جانے سے قبل وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت مالی سال 27-2026 میں وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد کے لیے اپنے این ایف سی حصے سے 1035 ارب روپے گرانٹ فراہم کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے این ایف سی شیئر سے اس طرح گرانٹ کی مد میں کٹوتی کی گئی ہے جبکہ ن کٹی ہوئی رقم کو وفاقی حکومت نے نان ٹیکس ریونیو (NTR) کے طور پر ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں





