بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عمران خان پمز میں طبی معائنے کے بعد واپس جیل منتقل


بانی پی ٹی آئی عمران خان کا  پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ 


بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال (PIMS) منتقل کیا گیا، جہاں ایک خصوصی میڈیکل ٹیم نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے، جن میں آنکھوں کا معائنہ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ شامل ہیں۔ معائنے اور علاج کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہےعمران خان کو  جیل سے اسپتال اور پھر واپس جیل سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔ 


دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت طے ہوگیا، ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگی ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور وکلا کے درمیان ملاقات کے وقت پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کرائیں گے ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہوں گے۔ملاقات کے انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیے جائیں گے۔