جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انڈر 19 ایشیا کپ: دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی

sports

اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم عمان پہنچ گئی۔


پاکستان انڈر 19 ٹیم آج صبح کراچی سے عمان روانہ ہوئی تھی جہاں وہ فرحان یوسف کی قیادت میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی,گروپ اے میں شامل پاکستان کا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات سے طے ہے، 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا جبکہ قومی ٹیم تیسرے گروپ میچ میں 10 نومبر کو نیپال سے ٹکرائے گی, ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔


واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔