Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

موڑ کھنڈا سرکاری ہسپتال میں ڈینٹل روم موجود، ضروری مشینری غائب

مصنف:

موڑ کھنڈا: سرکاری ہسپتال میں دانتوں کے علاج کے لیے باقاعدہ ڈینٹل روم اور ڈینٹسٹ کی سہولت موجود ہونے کے باوجود مبینہ طور پر ضروری ڈینٹل مشینری دستیاب نہیں، جس کے باعث مریضوں کو علاج کے لیے نجی کلینکس کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا انہیں وہاں ریفر کیا جا رہا ہے۔


اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ جب ہسپتال میں ڈینٹل روم، ڈاکٹر اور سرکاری سہولت پہلے سے موجود ہے تو علاج کے لیے درکار بنیادی مشینری فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ شہریوں کے مطابق اس صورتحال کے باعث سرکاری سطح پر دستیاب ڈینٹل سہولت مؤثر طور پر فعال نہیں ہو پا رہی۔


غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لیے نجی کلینکس میں علاج کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ موڑ کھنڈا سرکاری ہسپتال کے ڈینٹل روم کو ضروری مشینری فراہم کرکے مکمل طور پر فعال کیا جائے۔


اہلِ علاقہ نے متعلقہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ڈینٹل روم میں ضروری مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ شہریوں کو بنیادی دانتوں کے علاج کے لیے نجی کلینکس کے اضافی اخراجات برداشت نہ کرنا پڑیں۔