پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے

مصنف:

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں کی جانب حوثی ملیشیا کے مبینہ ڈرون حملوں کو ناکام بناتے ہوئے سعودی فوج نے تین ڈرونز تباہ کر دیے۔


سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز کی نشاندہی کرکے انہیں فضا میں ہی مار گرایا گیا۔میجر جنرل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ مدینہ منورہ کے علاقے کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو بھی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔دوسری جانب حوثی ملیشیا نے مدینہ منورہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم مکہ مکرمہ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔