ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر ٹریفک تعطل کا ملبہ بائیڈن حکومت پر ڈال دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ملک میں فضائی آپریشنز کی معطلی کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کے مسائل کا ذمہ دار سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت کو قرار دے دیا۔
ایف اے اے کی جانب سے جمعے کو فضائی آپریشنز روکنے کے فیصلے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے ریپڈ رسپانس 47 اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن دور میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی توجہ فضائی ٹریفک کنٹرول کے مسائل حل کرنے کے بجائے شمولیتی زبان کے استعمال پر مرکوز تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ بائیڈن حکومت کے دور میں ’ایئر مین‘ جیسی اصطلاح پر پابندی لگانے جیسے معاملات کو ترجیح دی گئی، جبکہ 2023 میں ملک گیر سطح پر فضائی آپریشنز کی معطلی کے واقعے کے باوجود ایئر ٹریفک کنٹرول کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اسی وجہ سے گزشتہ 2 سال سے کانگریس سے تعاون کی درخواست کی جا رہی ہے تاکہ فضائی ٹریفک کنٹرول کے مسائل حل کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں





