اسحاق ڈار کی او آئی سی سمیت عالمی فورمز کے سیکریٹریز سے ملاقاتیں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کو مسلم امہ کی متحد اور مؤثر آواز بنانے، اس کے مقاصد کے فروغ اور رکن ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار اور حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ فلسطین اور جموں کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی حمایت پاکستان کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے۔
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد، کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میزرزان ایشیا (سیکا) کے سیکریٹری جنرل سفیر سلطان حاجیف اور اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں علاقائی امن و استحکام، کثیرالجہتی تعاون، اقتصادی روابط اور مشترکہ اہداف کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں





