پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پرواز میں نشے میں دھت مسافر کی ہنگامہ آرائی، 4 فضائی میزبانوں کو ہراساں کرنے کا الزام

airline
مصنف:

نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم سے اسپین کے شہر مالاگا جانے والی پرواز میں شراب کے نشے میں دھت 36 سالہ مسافر نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے چار فضائی میزبانوں کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا اور انہیں نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔


رپورٹس کے مطابق مسافر کے غیر مناسب رویے اور ہنگامہ آرائی کے باعث پائلٹس کو پرواز مقررہ وقت سے پہلے مالاگا ایئرپورٹ پر اتارنا پڑی۔طیارے کی مالاگا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسپین کے سول گارڈز نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے ایک پولیس اہلکار پر بھی حملہ کیا۔شدید اشتعال اور غیر معمولی کیفیت کے باعث ملزم کو پہلے اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد تفتیش کے دوران اسے رہا کردیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے خلاف فضائی میزبانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور سرکاری اہلکار پر حملے کے الزامات کے تحت عدالتی تحقیقات جاری ہیں۔