Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ریاست مخالف بیان بازی کے الزام میں مشہور ٹک ٹاکر گرفتار


نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف بیان بازی پر ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو گرفتار کرلیا۔


نجی خبررساں ادارے نے این سی سی آئی اے کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ریاست مخالف بیان بازی پر مشہور ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق لاکھوں فالوورز رکھنے والے مشہور ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو این سی سی آئی اے اسلام آباد نے مبینہ طور پر اینٹی اسٹیٹ ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔


https://x.com/aliimranabbasi/status/2103881653051691345?s=20


ذرائع کے مطابق سید علی زین بخاری کو این سی سی آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیا ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو تھانہ این سی سی آئی اے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے زین بخاری کا موبائل بھی قبضے میں لے لیا اور ٹک ٹاکر سے مزید تفتیش جاری ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ علی زین بخاری کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 3.8 ملین فالوورز ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں تک رسائی رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی زین بخاری کا تعلق نوشہرہ سے ہے اور گرفتاری کے بعد اسے این سی سی آئی اے اسلام آباد کے تھانے میں رکھا گیا ہے۔