برطانیہ میں جنوری سے بجلی اور گیس کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا خدشہ

مصنف:
برطانیہ میں موسم سرما کے دوران توانائی کے اخراجات میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوری میں توانائی کی قیمتوں کی حد میں 26 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک عام گھرانے کا سالانہ بل 443 پاؤنڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ر پورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کو اس صورتحال کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔شہریوں نے بڑھتے ہوئے اخراجات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمدن میں اضافے کے بغیر بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ عام خاندانوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔





