سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کے قتل میں نامزد 3 ملزمان ملاکنڈ سے گرفتار

مصنف:
حافظ آباد: سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کے قتل میں نامزد 3 ملزمان ملاکنڈ سے گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق لیاقت بھٹی قتل کیس میں نامزد تین ملزمان کو ملاکنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے تین گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں صوابی کے رہائشی زاہد علی اور محمد خان جبکہ جھنگ کا رہائشی ظہیر خان شامل ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم فرحان علی تاحال فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی کو گزشتہ روز حافظ آباد میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا تھا۔ قتل کے مقدمے میں ان کے چار ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔





