سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرمایہ کاری کی تشہیر، ریئلٹی ٹی وی اسٹار سمیت 2 افراد کو جرمانہ

مصنف:
برطانیہ میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرمایہ کاری اسکیموں کی تشہیر کرنے پر ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور مالیاتی انفلوئنسر کو جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیوڈی شور پروگرام کے اسٹار آرون چالمرز اور مالیاتی انفلوئنسر جیسن اگبوڈزا نے سوشل میڈیا پر غیر مجاز ٹریڈنگ اسکیم کی تشہیر کرکے صارفین کو خطرناک سرمایہ کاری کی ترغیب دی تھی۔دونوں افراد نے فارن ایکسچینج ٹریڈنگ کے لیے کنٹریکٹس فار ڈیفرنسز (CFDs) کی تشہیر کی، جن میں مالیاتی نگران ادارے کے مطابق تقریباً 80 فیصد صارفین نقصان اٹھاتے ہیں۔
برطانوی مالیاتی نگران ادارے کے مطابق آرون چالمرز پر 3 ہزار 72 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ انہیں 2 ہزار 836 پاؤنڈ عدالتی اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔





