امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا، روس اور چین تیل کی پیداوار بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ ایران کے ساتھ معاہدے کا انحصار امریکی مفادات پر ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، اس لیے ایسی جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا، روس اور چین تیل کی پیداوار میں اضافے کے لیے پرعزم ہیں اور تینوں ممالک اس پر متفق ہوچکے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں کا انحصار ایران کے ساتھ معاملات طے ہونے پر ہوگا۔ امریکا ایران کے ساتھ صرف ایسا معاہدہ کرے گا جو امریکی مفادات کے مطابق اور واشنگٹن کے لیے قابل قبول ہو۔
امریکی صدر کے مطابق واشنگٹن ایران کے ساتھ محض دکھاوے کا نہیں بلکہ حقیقی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران بھی امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے۔ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ 51 برس سے لوگوں کو گمراہ کرتا آ رہا ہے۔امریکی صدر نے امریکی وسط مدتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے بعد عالمی منڈیوں کو 4 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا ان لوگوں کی انتخابی کامیابی سے خوش نہیں جنہوں نے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں






