لاہور کی صبح کچھ دن سے پھر عجیب ہے۔ کھڑکی سے باہر دیکھو تو کچھ نظر نہیں آتا۔ سب کچھ سفید دھند میں لپٹا ہوا ہے لوگ کہتے ہیں کہ دھند ہے باہر مت نکلو۔ مگر ہمیں پتہ ہے کہ یہ دھند نہیں صرف سموگ ہے۔
سموگ زرد یا سیاہ رنگ کی ایک گھنی تہہ ہوتی ہے جو فضا میں موجود دھویں، گرد و غبار، مٹی، اور زہریلی گیسوں (جیسے سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈ) کے آپس میں ملنے سے بنتی ہے۔
فوگ اور سموگ میں فرق ہے۔ فوگ اللہ کی بنائی ہوئی ہے جبکہ سموگ میں انسانوں کا ہاتھ ہے۔
فوگ سفید رنگ کی ہوتی ہے۔فوگ جسے عام طور پر دھند کہا جاتا ہے۔ زمین کی سطح کے قریب ہوا میں معلق پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں یا برف کے باریک ذرات کا مجموعہ ہے۔
فوگ ایک مکمل طور پر قدرتی موسمیاتی عمل ہے جو اس وقت بنتا ہے جب ہوا میں موجود نمی ٹھنڈی ہو کر پانی کے قطروں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ جبکہ سموگ میں فیکٹری اور کارخانوں کا دھواں شامل ہوتا ہے۔ جو صحت کے لیے انتہائی تباہ کن ہے۔ اس سے آنکھوں میں جلن٬ سانس کی بیماری اور پھیپھڑے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بچوں کے لیے تو انتہائی نقصان دہ ہے ہی اس سے بڑے بھی بہت متاثر ہوتے ہیں۔ ہر دوسرا ہاسپٹل ایسے مریضوں سے بھرا ہوا ہے۔ ہر دوسرا انسان سموگ سے متاثر ہوتا ہے۔ گاڑیوں کا دھواں٬ فیکٹریوں کا دھواں اور ہمارے کسانوں کی جلائی ہوئی فصلوں کا دھواں ہمارے ماحول کو متاثر کر رہا ہے۔ کوڑا کرکٹ جلانے سے بھی سموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔
کسی زمانے میں ہمارا ماحول صاف ستھرا ہوتا تھا دھند نظر آتی تھی لیکن اس میں یہ گندگی نہیں ہوتی تھی۔ اب انسانوں کا باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ سموگ کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے اور بڑوں کو آفس سے چھٹیاں کرنی پڑتی ہیں۔ دکان دار حضرات الگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ کسٹمر ہی باہر نہیں نکلتا۔ نظامِ زندگی درہم برہم ہو جاتا ہے۔ لیکن گاڑیوں کا شور اور سموگ ختم نہیں ہوتی۔
ہمیں سموگ کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے۔ فیکٹریوں اور کارخانے کے دھوئیں کو کنٹرول کرنا چاہیے۔ آلودگی میں بچوں کا باہر جانا منع کرنا چاہیے۔ بزرگوں بچوں اور خواتین کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ گاڑیوں کو چھوڑ کر سائیکل کو اپنانا ہوگا۔ اس سے بھی گندا دھواں کنٹرول ہو سکتا ہے۔ کوڑا کرکٹ کو بھی جلانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ان کچھ باتوں پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو سہل بنا سکتے ہیں۔ اور سموگ سے بچا جا سکتا ہے۔
اس سے آنکھوں میں جلن، سانس کی بیماری، پھیپھڑوں کا انفیکشن اور نمونئے وغیرہ کا اٹیک ہو سکتا ہے۔ اس سے بچے اور بزرگ بہت جلدی متاثر ہوتے ہیں اس لئے ان کی حفاظت کا سب سے پہلے بندوبست کرنا چاہیے۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کو گھر سے کم سے کم نکلنے دیا جائے۔
گھر کی کھڑکیوں کے دروازے بند رکھے جائیں تاکہ سموگ گھروں میں داخل نہ ہو۔
ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔
گرم مشروبات اور گرم لباس کا استعمال شروع کر دینا چاہیے۔
دھول مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کر دینا چاہیے۔
گھر سےباہر نکلتے ہوئے چشمے اور ماسک کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
اپنی دھوئیں والی گاڑیوں کا بھی معائنہ کرواتے رہنا چاہیے تاکہ ان کے دھوئیں سے ماحول خراب نہ ہو۔
درختوں سے گرنے والے پتوں کو یا فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔
آنکھوں کے جلنے٬ یا سانس کا پرابلم ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
ان باتوں پر عمل کر کے بھی ہم سموگ سے بچ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں





