ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ارجہ بازار باغ کے تاجروں کا فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان

مصنف:

باغ: ارجہ بازار باغ کے تاجروں نے حقوق کے نام پر سرگرم فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔


ارجہ بازار باغ ٹریڈ یونین کے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں انہوں نے اسے حقوق کی تحریک سمجھ کر ساتھ دیا، تاہم 5 جون کے بعد اس کے طرزِ عمل سے حقیقت واضح ہوگئی۔تاجروں کا کہنا تھا کہ حقوق کے نام پر جاری انتشاری سرگرمیوں نے کاروبار اور عوامی زندگی کو شدید متاثر کیا، جبکہ شرپسند عناصر نے بندوق کے زور پر لوگوں کو جلوسوں میں شرکت پر مجبور کیا اور انہیں ریاست کے خلاف ورغلایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے ریاستی ادارے ہماری حفاظت اور امن کے ضامن ہیں، ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانیے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ارجہ بازار ٹریڈ یونین کے تاجروں نے دوٹوک اعلان کیا کہ آئندہ اس مسلح جتھے کی کسی بھی کال پر ارجہ بازار میں نہ ہڑتال ہوگی اور نہ ہی کوئی احتجاج کیا جائے گا۔


تاجروں کے مطابق امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث اس جتھے سے لاتعلقی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔