Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی پیشگوئی

Balochistan-receives-first-winter-rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی پیشگوئی کردی-


رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، ٹیکسلا، مری اور گلیات میں تیز بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ پشاورمیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش متوقع ہےچترال، دیر، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد،مردان،صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور سوات میں بھی بارش کا امکان ہے-


کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کرم، کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ظا ہر کیا گیا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، کچے مکانات اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔


دوسری جانب پشاور شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی بارش جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا۔