جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کرک،شہید ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

مصنف:

کرک میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران شہید ہونے والے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین خان سمیت چار پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔


نمازِ جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر، آر پی او کوہاٹ شاکر حسین داوڑ، کمشنر کوہاٹ پرویز خان ثبت خیل، ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین، ڈپٹی کمشنر کرک حامد اقبال، ڈی پی او کرک نیاز محمد سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام، پولیس افسران، شہداء کے لواحقین اور شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، جبکہ اعلیٰ حکام نے ان کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے شہداء کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔