حکومت کا پیٹرولیم لیوی میں عوام کو مزید ریلیف

مصنف:
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں مزید ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کرکے عوام پر پیٹرول کی قیمت کا بوجھ کم کردیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کم ہو کر 63 روپے 64 پیسے رہ گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنے کا فارمولا تبدیل کرنے کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران پیٹرول اب تک 35 روپے سے زائد فی لیٹر سستا کیا جا چکا ہے۔




