بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سےانکار


وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی 31-2026 کے تحت الیکٹرک گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد کر دی ہے، جبکہ اہل درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی مرحلہ وار کم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت مجوزہ آٹو پالیسی 31-2026 کے مسودے میں سامنے آئی ہے,مجوزہ پالیسی کے تحت 75 ہزار ڈالر تک قیمت والی اہل درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی ابتدائی طور پر 50 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کی جائے گی، جبکہ مالی سال 31-2030 تک اسے مزید کم کرکے 15 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے۔


مسودے میں رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 6 فیصد اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر 9 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، متبادل توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی دیگر اقسام کے لیے بھی مختلف ٹیکس شرحیں زیرِ غور ہیں۔


وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو آٹو پالیسی 31-2026 کے مسودے کی منظوری دیدی ہے، 6 سالہ پالیسی فریم ورک کا مقصد گاڑیوں پر ٹیکسوں میں تبدیلی اور اہل الیکٹرک گاڑیوں کی درآمدی ڈیوٹی میں کمی کے ذریعے ملک میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے, کسٹمز ڈیوٹی میں کمی پالیسی کی مدت کے دوران مرحلہ وار نافذ کی جائے گی۔