بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی سفارش پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،شرجیل میمن

sharjeel-memon

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نےمیر رضا قتل کیس میں  جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی کوتاہی ہوگی اسے سزا ملے گی۔


شرجیل میمن نے کہا کہ میر رضا کیس میں سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت ہی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا اور گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی وزیراعلیٰ سندھ نے 3سینئر وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی اور ناصر شاہ شامل ہیں-


انہوں نے کہا کہ کمیٹی رپورٹ کا مطالعہ کرکے کابینہ کو آگاہ کرے گی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی ایک فرد کی غلطی کو پورے محکمے کی غلطی قرار دینا زیادتی ہوگی، یہ وہی سندھ پولیس ہے جس نے بڑے بڑے مقدمات حل کرکے دکھائے۔

شرجیل میمن نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اورنج لائن کا منصوبہ تیار ہےریڈ لائن منصوبے میں یونیورسٹی روڈ پر کام بڑا چیلنج تھاریڈلائن کا مشکل اور تکلیف دہ کام مکمل ہو چکا ہے، اب اسٹیشنز اور ڈپو تعمیرکیے جانے ہیں، اب یونیورسٹی روڈ پر زیادہ پریشانی نہیں، تجاوزات کے مسائل موجود ہیں جب کہ یلولائن پرکام شروع ہونا ہے-


انہوں نے مزید بتایا کہ جام صادق پل کا دوسرا حصہ بھی جلد مکمل ہوجائےگا، یلولائن پر کام کے دوران بھی ٹریفک کے کچھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، شہریوں کو پیش آنے والی زحمت پر پیشگی معذرت خواہ ہو ں،  نومبر میں بڑی تعداد میں ڈبل ڈیکر بسیں پہنچ رہی ہیں، مسلسل محنت کے بعد کراچی کا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔