جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

’لو بجٹ ویجائنا‘ کا جملہ انٹرنیٹ پر وائرل، لندن کی ریئلٹی شو اسٹارز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

مصنف:

لندن: برطانوی ریئلٹی شو ’دی ریئل ہاؤس وائیوز آف لندن‘ کے دوسرے سیزن کے اختتامی پروگرام میں خواتین کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، خاص طور پر ’لو بجٹ ویجائنا‘ (Low-Budget Vagina) کا جملہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ جملہ شو کی کاسٹ میں شامل کیرن لوڈرک پیس نے اپنی ساتھی امانڈا کرونن کے لیے استعمال کیا، جس کے بعد یہ فقرہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔


رپورٹ کے مطابق امانڈا کرونن سابق ماڈل اور بیوٹی انٹرپرینیور ہیں، جبکہ کیرن لوڈرک پیس کا تعلق جمیکا سے ہے۔ دونوں خواتین ماضی میں دوست تھیں، تاہم شو کے دوران مختلف تنازعات اور جھگڑوں کے باعث ان کے تعلقات دشمنی میں بدل گئے۔


سیزن کے اختتام پر منعقدہ خصوصی پروگرام میں میزبان کیتھرین ریان نے دونوں سے ان کے تعلقات کے بارے میں سوال کیا تو بحث شدت اختیار کرگئی۔ امانڈا کرونن نے کیرن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لندن کے پوش علاقے بیلگراویا میں رہتی ہیں جبکہ کیرن جرسی میں ایک محدود دائرے میں زندگی گزار رہی ہیں۔


جواب میں کیرن نے دعویٰ کیا کہ وہ بھی بیلگراویا میں ایک شاندار حویلی کی مالک ہیں، جبکہ امانڈا کے پاس صرف ایک چھوٹا سا مکان ہے۔ انہوں نے اپنی جائیدادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لندن کے علاقوں چیلسی اور بیلگراویا میں بھی جائیدادیں ہیں اور جرسی میں بھی دو پراپرٹیز کی مالک ہیں۔


کیرن نے مزید کہا کہ وہ جمیکا کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہیں اور 25 سال کی عمر میں برطانیہ آئی تھیں، لیکن اپنی محنت سے پانچ جائیدادوں کی مالک بن چکی ہیں۔ اس کے برعکس انہوں نے امانڈا پر امیر اور بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات کے باوجود محدود جائیداد رکھنے کا طنز کیا۔


بحث کے دوران کیرن نے امانڈا کو مخاطب کرتے ہوئے ’لو بجٹ ویجائنا‘ کا جملہ کہا، جو اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔


سی این این کے مطابق اس غیر معمولی اور توہین آمیز فقرے نے ریئلٹی ٹی وی کی مشہور جملوں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے اور دنیا بھر میں صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔