جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا احمد بٹلہ تبلیغی جماعت پاکستان کے نئے امیر منتخب

مصنف:

رائیونڈ: مولانا احمد بٹلہ کو تبلیغی جماعت پاکستان کا نیا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ رائیونڈ مرکز کے سینئر بزرگ، عالمی شوریٰ کے رکن اور طویل عرصے تک تبلیغی جماعت پاکستان کے نائب امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔


مولانا احمد بٹلہ کا انتخاب سابق امیر تبلیغی جماعت پاکستان حضرت مولانا نذر الرحمٰن کے 16 نومبر 2026 کو انتقال کے بعد عمل میں آیا ہے۔ حضرت مولانا نذر الرحمٰن صاحب 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔مولانا احمد بٹلہ رائیونڈ مرکز میں شیخ الحدیث کے طور پر بھی معروف ہیں۔ وہ اپنی سادگی، اخلاص، پابندیِ سنت اور طویل تبلیغی خدمات کے باعث جماعت کے اکابرین میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔


واضح رہے کہ نومبر 2018 میں تیسرے امیر تبلیغی جماعت حاجی محمد عبدالوہابؒ کے انتقال کے بعد ان کی 17 ستمبر 2015 کی وصیت میں جانشینی کے لیے تین نام تجویز کیے گئے تھے، جن میں مولانا نذر الرحمٰن، مولانا احمد بٹلہ اور مولانا عبیداللہ خورشید شامل تھے۔اس وقت باہمی مشاورت سے مولانا نذر الرحمٰن کو امیر جبکہ مولانا احمد بٹلہ کو نائب امیر مقرر کیا گیا تھا۔مولانا احمد بٹلہ کے بیانات سادگی، درد مندی اور اصلاحی پہلو کے حوالے سے معروف ہیں۔ رائیونڈ عالمی اجتماع 2026 میں بھی انہوں نے پہلا افتتاحی بیانِ عصر فرمایا تھا۔