جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پانامہ سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل مل تک کی کہانیاں ہمیں بھی دہرانا آتی ہیں،پیپلز پارٹی

مصنف:

پیپلز پارٹی کے آفیشیل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں خواجہ آصف کی ٹویٹ کے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ طرز کلام اور طرز استدلال کچھ ایسا ہے کہ خواجہ آصف گویا ہمیں اکسانے کی کوشش کررہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ پر بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ذاتی حملے کرتے ہوئے اسی انداز کی جوابی تنقید کی جائے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ پر اس طرز کی جوابی تنقید پر اکسانے والے خواجہ آصف کو نظرانداز کیا جائے اور Issue Based سیاست پر فوکس کیا جائے ورنہ پانامہ سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل مل تک کی کہانیاں ہمیں بھی دہرانا آتی ہیں



وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ کوئی اس پراپرٹی کی ملکیت بتا دے۔۔ کو ن مالک ہے۔ اور رہائشی کون ہے یا ہیں۔ اگر یہ محل نما قلعہ کسی کے استعمال میں ہے،اگر ہے تو وہ کون ہیں۔ جن گھروں کا قانونی ٹائٹل آپ کے پاس نہ ہو یا آپ justify نہ کرسکتے ہوں ۔ تو کیا آپ morally کوئی مقام claim کر سکتے ییں ۔ وقت آگیا ہے وطن عزیز میں جو لوگ اعلی مقام اپنا استحقاق سمجھتے ھیں 25کروڑ عوام کو انکے سیاہ وسفید کا علم ھونا چاہئیے ۔


پاک انویسٹیگیٹو نامی ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی اور ساتھ کہا گیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن لاہور کا کھربوں کا محل، جہاں بلاول بھٹو کی روزانہ پارٹیاں منعقد ہوتی ہیں ،دیکھیے ڈرون کیمرے سے بدنام زمانہ مکان کی خصوصی فوٹیج!آخر یہ محل کس کے پیسے سے تعمیر ہوا؟ دولت کے ذرائع کیا ہیں؟ اور ٹیکس ریکارڈ کہاں ہے؟عوام جواب مانگتے ہیں