محسن نقوی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کےحکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال
لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کےحکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی-
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہ راست عوامی سہولت، بہتر طرز حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملک کے مستقبل سے ہے، جبکہ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہوسکتا ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ملک کے عام لوگ ہیں اور تمام فیصلے عوام کی منشا اور ضرو ریات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہییں،آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو کل معاف نہیں کرے گا،محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسداد دہشتگردی اور قیام امن کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا،محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔





