Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

toll plaza

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد تا پشاور دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے۔


ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 14 ہکلہ تا کنڈل پر بحالی کا کام تاحال جاری ہے، جبکہ ایم ون سے ہزارہ موٹروے کو ملانے والے لوپ (رابطہ سڑک) پر بھی بحالی کا کام جاری ہے، اسلام آباد سے ایبٹ آباد جانے والی ٹریفک برہان انٹرچینج سے آؤٹ ہو کر جی ٹی روڈ کے ذریعے حسن ابدال سے دوبارہ ہزارہ ایکسپریس وے کو جھاری کس انٹرچینج سے جوائن کرسکتی ہے،جی ٹی روڈ این فائیو اسلام آباد تا پشاور بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے 27 ستمبر کو ہونے والا لانگ مارچ اب 4 اکتوبر کو ہوگا لیکن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں کے کنارے کنیٹنرزتاحال موجود ہیں۔