جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

نورا فتحی 200 کروڑ روپے بھتہ خوری کیس میں سرکاری گواہ بن گئیں، عدالت میں طلب

noora
مصنف:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی کو 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں بطور سرکاری گواہ نئی دہلی کی عدالت نے طلب کرلیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے 34 سالہ نورا فتحی کو مبینہ ٹھگ سکیش چندرشیکھر کے خلاف درج 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں گواہی کے لیے طلب کیا ہے۔سکیش چندرشیکھر پر الزام ہے کہ اس نے روہینی جیل میں قید کے دوران خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے رین بیکسی کے سابق پروموٹر کی اہلیہ سے مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔کیس کی تحقیقات دلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کے سپرد ہیں۔ تحقیقات کے دوران نورا فتحی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ان کا سکیش چندرشیکھر سے براہِ راست رابطہ نہیں تھا بلکہ ان کا رابطہ صرف سکیش کی اہلیہ کے ذریعے ہوا تھا۔


اداکارہ کے اس بیان کو تفتیش کا حصہ بنانے کے بعد انہیں مقدمے کی تیسری ضمنی چارج شیٹ میں بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔ اب عدالت نے انہیں کیس سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سکیش چندرشیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے کی مبینہ بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات زیرِ تفتیش ہیں، جبکہ نورا فتحی کو اس کیس میں بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، ملزم کے طور پر نہیں۔