منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستیں،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

peshawar highcourt

پشاور ہائیکورٹ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔


پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستو ں پر سماعت کی، دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عدالت نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج معطل کرنے کی استد عا کی۔


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک ہی دن میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہوا، اسی روز ایڈوائزری کونسل تشکیل پایا، 38 ڈپٹی کمشنر تبدیل ہو ئے، ہمارے12 اراکین قومی اسمبلی اور 13 اراکین صوبائی اسمبلی اٹھائےگئے سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی جاسکتی۔


بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور درخواستوں پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔