جمعرات، 22 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودیہ جانیوالوں کیلئے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع


سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔


کراچی ائیرپورٹ سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسینیشن اور ویکسینیشن کارڈ کی تصدیق پر عمل درآمد کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہےنئی ہدایات کےمطابق کراچی ایئر پورٹ پر اس شرط پر عمل درآمد اب 20 نومبر 2026 کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگا، وسیع کا اطلا ق عمرہ، حج اور ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے متعلقہ مسافروں پر ہوگا۔


واضح رہے کہ ازمی ویکسی نیشن کے لیے قبل ازیں 15 اکتوبر کی اعلان کردہ تاریخ کے تحت بغیر ویکسی نیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسی نیشن کے تحت ائیرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن جاری تھی جب کہ دور دراز سے آنے والے زائرین و دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائیرپورٹ ڈیپارچر لاؤنج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔