جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انتخابی اصلاحات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں شرکت پر اپوزیشن کا غور

pti oppo
مصنف:

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی مشترکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کے معاملے پر اپوزیشن نے غور شروع کر دیا ہے اور پیپلز پارٹی کو کمیٹی میں شامل ہونے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے اس معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ اپوزیشن چند روز میں پیپلز پارٹی کی درخواست کا جواب دے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو انتخابی دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں شامل ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لے گی، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات سے متعلق شکایات بھی کمیٹی کے زیر غور آئیں گی۔کمیٹی ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کا بھی جائزہ لے گی اور انتخابی بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے تعین کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔ اس کے علاوہ مستقبل میں انتخابی دھاندلی کی روک تھام کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔


ذرائع کے مطابق مشترکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی میں سینیٹ اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی میں شرکت کے لیے اپوزیشن کو باضابطہ خط بھی لکھیں گے۔کمیٹی آئندہ عام انتخابات کو آزادانہ، شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی، جبکہ موجودہ انتخابی قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کی جائیں گی۔