جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور ہائی کورٹ بار نے اپوزیشن رہنماؤں کو بار روم میں خطاب سے روک دیا

مصنف:

پشاور: پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپوزیشن رہنماؤں کو ہائی کورٹ بار روم میں خطاب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق بار روم وکلا کے لیے مختص ہوتا ہے اور اسے کسی سیاسی تقریب یا سیاسی اجتماع کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بار روم میں سیاسی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اس جگہ کو وکلا کے لیے ہی مخصوص رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ میں گورنر راج کے خلاف درخواست دائرکی ہے جس کے بعد انہوں نے پشاور بار میں خطاب کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا